دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوہلی نے48 ویں سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے



ویرات کوہلی نے 48ویں سنچری کے ساتھ سنسنی خیز کارنامے میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے آخری دواوورز میں کوہلی نے بار بار سنگلز سے انکار کیااور کے ایل راہول بھی نان اسٹرائیک پر مکمل تعاون کرتے رہے ۔
آخر کار کوہلی نے بنگلہ دیشی بولرنسیم احمد کوچھکا لگا کرنہ صرف ہندوستان کو شاندار جیت دلائی بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
اپنی 48ویں سنچری کے ساتھ، کوہلی سچن ٹنڈولکر کے مزید قریب پہنچ گئے، جن کے پاس ون ڈے میں سب سے زیادہ49 سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔
کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 26000 رنز بھی مکمل کئے اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
کوہلی نے یہ سنگ میل اپنی 567 ویں بین الاقوامی اننگز میں حاصل کیا، جو کہ ٹنڈولکر کی 601 اننگز سے 34 اننگز کم ہے۔
کوہلی نے اس سنچری کے ساتھ کچھ اور ریکارڈ بھی اپنے نام کئے اور برائن لارا اور روہت شرما دونوں کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کارنامے کے ساتھ، کوہلی اب ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف ٹندولکر (2278 رنز)، پونٹنگ (1743 رنز) اور سنگاکارا (1531 رنز) سے پیچھے ہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved