دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی بمباری سے تاریخی مسجدالعمری الکبیر شہید : چرچ بھی راکھ کا ڈھیر



اسرائیلی بمباری میں ہسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد ایک تاریخی مسجد کو بھی نشانہ بنایاہے جس میں مسجد العمری الکبیر شہید ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی جس میں 12 افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں ہی کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن پر حماس کے جانبازوں کی موجودگی کا شک تھا تاہم حملے کے وقت عماتیں خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی طرح غزہ کے شمالی علاقے میں کی گئی بمباری میں ایک چرچ بھی تباہ ہوا جس میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے اور درجن سے زیادہ زخمی ہیں۔سرائیلی فوج نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ شمالی علاقے میں ہی ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر پر بمباری کی جس میں مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔ حزب اللہ نے حماس کی مدد کی تو اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی۔
خیال رہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 900 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved