سابق وزیراعظم نواز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے اس سلسلے میں مسلم لیگ نے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے گریٹر اقبال پارک میں اپنے قائد نواز شریف کی آمد سے قبل جمعے کی رات کو جشن منایا گیا،اقلیتوں کے گروپ نے آتش بازی کا انتظام کیا تھا جبکہ مسلم سٹوڈنٹس ۔فیڈریشن (ایم ایس ایف) کے رضا کاروں نے بھی آتش بازی میں حصہ لیا،نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں اِس جشن کو پارٹی نے ’چاند رات‘ سے منسوب کیا جس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئیر نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز، پارٹی کےصوبائی صدر رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
Shehbaz Sharif, Maryam Nawaz, and Hamza Shehbaz’s joint efforts in organizing the grand welcome at Minar-e-Pakistan speak volumes about their deep affection for Nawaz Sharif. A beautiful family bond in action!
#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/DChQEkyluk
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) October 20, 2023
اس وقت مینار پاکستان گراؤنڈ میں دو سٹیج لگائے گئے ہیں۔ مینار کے چبوترے کے قریب مرکزی سٹیج ہے جہاں نواز شریف نے تقریر کرنی ہے، جبکہ دوسرا سٹیج مینار پاکستان میں داخل ہوتے ہی بائیں جانب ایم ایف ایف کی طرف سے لگایا گیا ہے۔’چاند رات‘ منانے سے قبل مریم نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر رہنما مرکزی سٹیج پر پہنچیں جہاں انہوں نے پنڈال میں موجود کارکنان کو خوش آمدید کہا۔اس کے بعد مریم نواز ڈائس سے اتر کر آگے کھڑی ہو گئیں اور گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کیا۔ اس دوران اقلیتی گروپ نے آتش بازی کی جس کے بعد آسمان پر روشنیاں پھیل گئیں۔
الحمد للّٰہ
مسلم لیگ ن کی چاند رات
pic.twitter.com/IOj7zypow0— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز دبئی میں نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ نواز شریف سے جمعہ کے روز مختلف وفود کی بھی ملاقاتیں ہوئیں جن کی بدولت 20 اکتوبر کا دن دبئی میں ان کا مصروف ترین رہا،سابق وزیراعظم نے دن بھر کی ملاقاتوں کے حوالے سے اپنے بھائی شہبازشریف کو بھی آگاہ کیا ہے ،دونوں بھائیوں کے درمیان مشاورت سے وطن واپسی کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔ نواز شریف کی پاکستان روانگی کا وقت فائنل ہوگیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق 9 بجے روانہ ہوگی۔سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا ۔خصوصی پروازسہ پہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔ نواز شریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 150افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
دوسری جانب پاکستان میں ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچ رہی ہے، مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں قانونی ٹیم اسلام آباد میں اپنی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔