دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صحت کارڈ پروگرام،خیبرپختونخوا حکومت نے 2 ارب روپے جاری کردئیے



کے پی کے حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔

مشیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہٰذا ہسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved