دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پڑوسی ممالک سے نفرت حب الوطنی نہیں ،بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست مسترد



بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے پر پابندی کی درخواست مسترد کردی ۔
ممبئی ہائیکورٹ میں پٹیشن ایک سینما ورکر فیض انور قریشی کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے پر پابندی عائد کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے امن کے فروغ اور ثقافتی ہم آہنگی کو فنکاروں کے ذریعے پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آرٹ، میوزک، اسپورٹس، کلچر اور رقص ایسی سرگرمیاں ہیں جنہیں قومیت سے اوپر ہونا چاہئے اور انہیں معاشرے کے اند امن اور اتحاد کو پھیلانا چاہئے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محب وطن ہونے کا مطلب پڑوسی ممالک سے نفرت اور دشمنی نہیں ہے بلکہ سچا محب وطن وہ ہے جو بے لوث ہوکر اپنے ملک کی خدمت کرے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved