اڈیالہ جیل راولپنڈی میں خصوصی عدالت میں سائفر کیس اِن کیمرا سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جالی کے کمرے میں بٹھایا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے فردِ جرم اور خود پر لگے الزامات سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فردِ جرم سمجھ نہیں آئی،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے فردِ جرم عائد ہونے کے بعد دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب بیرونِ ملک ایک اور فون کرنا ہے۔ جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ اب کس کو بیرونِ ملک فون کرنا ہے؟ جس کا چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے۔