ایک فرانسیسی کوہ پیما جسے ’اسپائیڈرمین‘ کے نام سے جانتا جاتا ہے، وہ پیرس میں ٹور ہیکلا فلک بوس عمارت پر چڑھ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بُلند عمارت پر چڑھنے والے شخص کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ختم کی جائے، جسے عمارت کی چوٹی تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 48 منزلہ فلک بوس عمارت پر چڑھنے والے ایلین رابرٹ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی فوری ضرورت ہے۔رابرٹ نے کہا کہ آج میں امن کی حمایت میں چڑھ رہا ہوں، کوشش کر رہا ہوں کسی ایک فریق کا ساتھ نہ دوں، میں صرف فریقین کے درمیان امن کا خواہش مند ہوں۔
رابرٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین 70 سال سے لڑ رہے ہیں، انہیں ایک رُک کر حل تلاش کرنا چاہیے اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ میز پر بیٹھ کر امن معاہدوں پر بات کریں، جو دونوں فریقین کے لیے موزوں ہیں۔
مزید کہا کہ دونوں کو حتمی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ آپ جانتے ہیں، ہم اس بار حقیقی طور پر تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں، کیونکہ اگر مسلم ممالک، وہ اسرائیل پر حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو یہ خوفناک ہو گا۔
رابرٹ نے اس بات پر زور دیتا ہے کہ مسئلہ اس بارے میں نہیں ہے کہ کون صحیح ہے یا کون غلط بلکہ یہ پُرامن حل تلاش کرنے کا ہے۔