عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پیر کی رات شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی ) کے ایمرجنسی وارڈ میں طبی معائنہ کےلئے لایا گیا، ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنہ کے بعد شیخ رشید احمد کو ہسپتال میں داخل کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کوانڈر آبزرویشن رکھا گیا اور مختلف ٹیسٹ لئے گئے۔