جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو149 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 383 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم دبائو میں آگئی اور اس کی 6 وکٹیں 100 سے بھی کم رنز ہر گئی تھیں ۔
بنگلہ دیشی بلے باز اننگز کے آغاز سے ہی شکست خوردہ نظر آئے اور ان کے رویے میں جیت کا جذبہ نظر نہیں آرہاتھا تاہم محمود اللہ کی سنچری نے بنگلہ دیش کی لا ج رکھ لی ، محمود اللہ نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، بنگلہ دیشی ٹیم 233 رنز بنا سکی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر382 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئن ڈی کوک نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 140 گیندوں کاسامنا کیا،15 چوکے اور7 شاندار چھکے لگائے۔
مارکرم نے 60 اور کلاسین نے 49 گیندوں پر90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چکے اور8 چھکے شامل تھے۔
ڈیوڈ ملر نے 15 گیندوں پر34 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور4 چھکے شامل تھے۔