دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وفاقی حکومت نے کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پرکینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔

وزارت تجارت کے ایک سرکلر کے مطابق، کینو کی برآمد کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 15 نومبر 2023 سے کینو کی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ برآمدات کے لیے دیگر شرائط برآمدی پالیسی 2022 کے مطابق برقرار رہیں گی۔

فروٹ اینڈ ویجیٹ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شعیب بسرا نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ 15 نومبر سے یکم دسمبر 2023 تک کینو کی برآمد کی اجازت دی جائے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس سال بمپر فصل (2.7 ملین ٹن) کی توقع کر رہے ہیں جو گزشتہ سال 1.3 ملین ٹن تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ اگر برآمد کنندگان کو سرحدیں کھولنے جیسے سازگار حالات مل گئے تو پاکستان اس سال 30 فیصد زیادہ برآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہر سال روس، وسطی ایشیائی ریاستوں اور فلپائن کو کینو برآمد کرتا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved