دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری



ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی ، ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری کے بعد اب یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاکہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار جبکہ گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار کو 600روپے اور گاڑی کو 800روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سگنل توڑنے والے موٹر سائیکل اور کار سوار کو 500روپے جرمانہ ہوگا جبکہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاکہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500جرمانہ بھرے گا۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والے کو 1500، گاڑی چلانے والے کو 2000روپے جرمانہ ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پر 2500، گاڑی سوار پر 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved