چین کے وزیردفاع لی شانگ فو کوبرطرف کردیا گیا ۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو عہدےسے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ہے تاہم وزیردفاع لی شانگ فو کو عہدےسے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
علاوہ ازیں چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلزکانگریس کےاجلاس میں چین کےسابق وزیرخارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چن گانگ کو سٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلےہی برطرف کر دیاگیا تھا۔