سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
بینکنگ سپرویژن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ بینک کسٹمرز کی شناخت کی جانچ پڑتال، زرمبادلہ کے لین دین اور جنرل بینکاری کے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ جرمانے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں