دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد 



لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی( فرح گوگی) کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے بچوں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

جسٹس رسال حسن سیدنے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔

فرح شہزادی نے اپنے وکیل کے ذریعے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا اور عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved