ایک روزہ کرکٹ میچ میں بدترین بولنگ کاریکارڈ نیدرلینڈز کے بولر باس ڈی لیڈے کے نام ہوگیا۔
بدھ کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 24 ویں میچ میں نیدرلینڈز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں تاریخ میں سب سے بڑے 309 رنز کے مارجن سے شکست ہوئی۔ 400 رنز کے جواب میں ڈچ ٹیم صرف 90 رنز بنا سکی۔
Bas de Leede was taken apart by a Maxwell masterclass 😳#AUSvNED #CWC23 pic.twitter.com/Xes29dJy7l
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 25, 2023
نیدرلینڈز کے بولر باس ڈی لیڈے اس میچ کے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 115 رنز دیکر ون ڈے کی تاریخ کا سب سے مہنگا بولنگ اسپیل کرانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بدترین بولنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لیوس کا تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کیخلاف 113 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔
رواں میگاایونٹ کے دوران ہی جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 110 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں بھی ناکام رہے تھے ۔ یہ ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر سب سے بدترین بولنگ تھی۔
ورلڈکپ میں بدترین بولنگ کاریکارڈ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور افغانستان کے راشد خان کے پاس بھی رہا۔ وہاب ریاض نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 110 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔ 2019 میں انگلینڈ کیخلاف راشد خان نے 110 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔