دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اڑھائی کروڑ پاکستانی سگریٹ نوشی،ڈیڑھ کروڑ نسوار کے عادی ہیں: عالمی ادارہ



پاکستان میں تقریباً ڈھائی کروڑ لوگ سگریٹ پیتے، ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ نسوار استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان میں ٹوبیکو صورتحال پر رپورٹ عالمی ادارے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کی تیارکردہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کے بہتر طریقے اپنانے سے12لاکھ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کرنے والے بالغ افراد کی مجموعی تعداد2 کروڑ39 لاکھ ہے، چھ فیصد سے زائد آبادی ویپنگ اور ای سیگریٹ استعمال کرتی ہے جبکہ ایک کروڑ 59 لاکھ سے زائد اراد نسوار کا استعمال کرتے ہیں۔ ملک کے تمام عوامی مقامات اسموک فری قرار دیے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیرک یاخ نے اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ تمباکو کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر میں 15 کروڑ لوگ استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کم نقصان دہ تمباکو پراڈکٹس کے استعمال سے اسموکنگ شرح میں کمی آئی، جہاں تمباکونوشی کی شرح20فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہوگئی ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved