دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اداکارہ گوہر خان فلسطینی عوام کے لئے بول پڑیں، اسرائیل اور اقوام متحدہ پر تنقید



معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ایک بار پھر معصوم فلسطینیوں کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین 70 سال سے اپنی زندہ دلی کی قیمت چُکا رہا ہے۔

گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’’فلسطین میں مسلسل 19 دن سے اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں غزہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 5000 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں‘‘۔

بھارتی اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تک دنیا کا کوئی سُپر پاور ملک اور اقوام متحدہ غزہ میں جنگ روکنے میں کامیاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی ملک نے اسرائیل کو فلسطین کی نسل کشی روکنے پر مجبور کیا ہے‘‘

اُنہوں نے فلسطین کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یارب! معصوم جانوں، اُن کے گھروں، روزی روٹی پر رحم فرما، اُن پر جاری ظلم و ستم کو ختم کردے‘‘۔

گوہر خان نے مزید کہا کہ ’’فلسطین گزشتہ 70 سےاپنی اُس زندہ دلی اور احسان کی قیمت چُکا رہا ہے جو اُنہوں نے اسرائیل پر کیا تھا‘‘۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved