دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سود سے پاک اسلامی بینکاری نظام2027 تک نافذ ہو جائے گا، سٹیٹ بینک پر امید



سٹیٹ بینک آف پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ 2027 تک پاکستان میں مکمل طورپر اسلامی بینکاری نظام نافذ ہو جائے گا۔

سٹیٹ بینک فیصل آباد کے چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس وقت اسلامی بینک دوسرے روایتی بینکوں سے بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں۔

سٹیٹ بینک اسلامی بینکاری نظام کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ بینکنگ نظام سے متعلق شکایات کاازالہ کیا جارہاہے
انہوں نے صدر چیمبر سے کہا کہ وہ کمرشل بینکوں کی طرف سے ایل سی نہ کھولنے کی نشاندہی کریں۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ منافع کے سلسلے میں اسلامی ہدایات موجود ہیں،اسلامی بینکوں کو ان پر توجہ دینی چاہئے ۔
اسلامی بینک اپنے کھاتہ داروں کو 7فیصد جبکہ دوسرے بینک 14 فیصد منافع دے رہے ہیں اسلامی بینکوں میں بھی منافع کی شرح کا تعین اسلامی اصولوں کے مطابق ہوناچاہئے۔

چیمبر کے صدر سمگلنگ میں کمی آنے کااعتراف کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ کینولا اور پام آئل کی مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ ساحلی پٹی پرپام کاشت کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح دالوں کی درآمد پر بھی انحصار کم کرکے مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ کاٹن اور سرسوں کے کاشتکار پر یشان ہیں، ہمیں کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرناہوگا۔
فیصل آباد کی صنعتوں کو بجلی کی عدم فراہمی اور ایل سیز نہ کھلنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved