خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں 71 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔ وزیر خزانہ احمد رسول بنگش اور سیکرٹری خزانہ نے بجٹ تخیمنہ جات پیش کئے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جاٸزہ لیا گیا، صورتحال کے پیش نظر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لٸے سفارشات مرتب کی گٸیں۔