دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ٹرک سے 20 لاکھ سکے چوری



امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں محکمہ خزانہ کے ٹرک سے 20 لاکھ سکے چوری ہونے کی مزید تفصیلات آگئیں۔

خبررساں ادارے ’اے پی ‘ کے مطابق چوری کاواقعہ اس وقت پیش آیاجب محکمۂ خزانہ کے سکوں والے ٹرک کو میامی جاتے ہوئے ڈرائیور نے پارکنگ ایریا میں کھڑا کیا۔

اس ٹرک میں موجود سکوں میں سے ہزاروں سکے شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں مختلف مقامات سے ملے تھے۔

چرائے گئے ان 20 لاکھ ڈائمز کی مالیت دو لاکھ 34 ہزار500 ڈالرزبنتی ہے۔

واضح رہے کہ چوری کیے جانے والے سکے ایک ڈالر کے 10ویں حصے یعنی 10 سینٹ کے برابرتھے جنہیں ڈائمز کہا جاتا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved