الیکشن کمیشن نے جانبدار ارکان کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے معاملے پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
جانبدار ارکان کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ کیا آپ احد چیمہ ، توقیر شاہ اور فواد حسن فواد کی نمائندگی کر سکتے ہیں ،اس معاملے پر کمیشن کی معاونت کرکے نگران وزیر اعظم کو نوٹس جاری کریں جس کے بعد کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔