دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آر ٹی اے نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی



اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کردی۔

آر ٹی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشاورت سے کرایوں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے۔

چار کلومیٹر تک کرایہ نامہ 40 روپے سے کم کر کے 30 روپے کردیا گیا،چار سے آٹھ کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے سے کم کر کے 40 روپے کردیا گیا، 8 سے 14 کلو میٹر کا کرایہ 60 روپے سے کم کر کے 50 روپے کردیا گیا ہے ۔

چودہ سے 22 کلومیٹر کا کرایہ 75 روپے سے کم کر کے 60 روپے کردیا گیا، اسی طرح 22 سے 30 کلومیٹر کا کرایہ 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے کردیا گیا، تیس کلو میٹر یا اس سے زیادہ کا کرایہ 100 روپے سے کم کر کے 90 روپے کردیا گیا، سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی کہ اوور چارچنگ کی صورت میں آر ٹی اے کے کمپلین نمبر پر شکایات درج کروائیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved