تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اُصولی طور پر وہیں آنا چاہیے تھا جہاں سے گئے تھے، میاں صاحب کے وزیراعظم بننے میں 22 کروڑ عوام حائل ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ نیب کا ادارہ ختم نہیں ہونا چاہیے، اصلاحات ہونی چاہئیں، نیب کو جوڑ توڑ کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ پاکستان کے سسٹم کو عزت نہیں دیں گے تو کون دے گا؟
علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رول آف لاء کی تحریک چلائی، میں ملک کو بچانے کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، عہدے کو دیکھتے ہوئے کبھی سیاست نہ کریں، لوگ کچھ بھی کہیں، ہمارا لیڈر پاکستان کے جھنڈے سے مخلص ہے۔