دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنگنا رناوت نے  اپنی شادی کے لئے وقت اور پسند بتادی



بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے  اپنی شادی کے لئے وقت اور پسند بتادی ۔

ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی شادی اور پھر اپنے گھر کا خواب دیکھتی ہے، میں مکمل طور پر ایک خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے  بھی اہم ہے، ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ شادی کروں اور میری فیملی بھی ہو۔

 بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اگلے 5 سال میں شادی کرلوں گی لیکن اچھا یہ ہو گا کہ اگر یہ شادی کچھ ارینج اور کچھ لوو میرج جیسی ہو۔

اپنے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ  آپ کو رشتوں میں ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی، ایسا انسان  خوش قسمت ہوتا ہے جسے چھوٹی عمر میں رشتوں میں کامیابی نہ ملے  اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اگر یہ رشتہ قائم رہتا تو میں اپنی زندگی کے سارے سال اس رشتے کو دے دیتی لیکن میری خوش قسمتی تھی کہ وہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

 مجھے لگتا ہے کہ خدا نے میری حفاظت کی ہے لیکن یہ بات مجھے زندگی میں بہت دیر سے سمجھ آئی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved