اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کےمطابق عام انتخابات کے لئے 28 جنوری 2024 کی تاریخ دی جاسکتی ہے۔
اتوار28 جنوری کی تاریخ کوعام انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن حکام کی مشاورت ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دو دن بعد سپریم کورٹ کو تحریری طور پرعام انتخابات کی تاریخ دی جاسکتی ہے۔
عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ کے حوالے سے نگران حکومت بھی باخبر ہے اور اپنی تیاریوں کو تیز کیا جارہاہے ۔
عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے جب تین روز قبل صدر مملکت عارف علوی نے ایک انٹرویو کےد وران اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ انہیں جنوری 2024 میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔
صدر مملکت کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا ہم انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا
الیکشن کمیشن کی طرف سے عندیہ دیا گیا تھا کہ عام انتخابات کااعلان نومبر میں کیا جاسکتاہے