نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا، مختلف ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بوتھ قائم کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رہائشی افراد کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا، عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہیں۔