9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلیں، عدالتی احکامات کے بعد ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جائے گا۔
سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں، اشتہاری ملزمان کی پراپرٹیز کو سیل کروانے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن حکام کے مطابق 22 اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ان کی پراپرٹیز کی تفصیلات مختلف اداروں سے مانگی گئی تھیں، جس کے بعد ایل ڈی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کیں۔