دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں حکومتی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر پابندی عائد



 بھارتی ریاست آسام  میں حکومت اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ریاست آسام کی انتظامیہ نے دوسری شادی کو حکومت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمذہب یا پرسنل لا دوسری شادی کی اجازت بھی دیتا ہو تب بھی اجازت لازمی ہے ۔

وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے کئی معاملات دیکھے ہیں جہاں ملازمین کی موت کے بعد دونوں بیویاں شوہر کی پنشن کے لیے لڑتی ہیں اور حکومت تذبذب کا شکار ہوجاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کسی مذہب، برادری یا اقلیت کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کوئی مذہب آپ کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے تب بھی آپ کو ریاستی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ خاتون کو بھی دوسری شادی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

 

 

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved