اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق بابراعظم پر برس پڑے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ کے حوالے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم بڑی آسانی سے ہر میچ میں کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تیس چالیس رنز کم بنائے ، عبدالرزاق نے کہا کہ یہ رنز بلے بازوں نے ہی بنانے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو تین مرتبہ فری ہٹ کا موقع ملا لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھاسکے۔
عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمیں بابراعظم کی ایسی ففٹی نہیں چاہئے جو ٹیم کے کام نہ آسکے۔ اگر بابراعظم کی ایوریج اچھی ہے تو ایسی ایوریج کا کیا فائدہ کہ ٹیم میچ ہی نہ جیتے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ گیند کہاں کرنی ہے۔