نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر نجکاری کی بطور اقتصادی رابطہ کمیٹی رکن کی منظوری دے دی۔
وزیر نجکاری کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں،کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزراءکے علاوہ نگران وزیر منصوبہ بندی اور وزیر آئی ٹی بھی شامل ہیں۔