دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی، نگران وزیر خزانہ کے پی کے



خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے کہاہے کہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں، وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

نگران وزیر اعظم کی جانب سے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا گیاہے۔

تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیر بحث آئی تھی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved