دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نازیوں کی طرح حماس کو بھی ختم کرنا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا



اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے  اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنےکا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیے نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک حماس ختم کر دے گا تو ایسا نہیں ہو گا۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیے کا کہنا تھا حماس فلسطینی سیاست کا اہم حصہ ہے، اس کے حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ جاری ہیں

یاد رہے اس سے قبل اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

قرارداد کے حق میں 120 اور مخالفت میں 14ووٹ آئے تھے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئی تھیں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب گیلاد ایردن نے قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرم آنی چاہیے، آج کا دن اقوام متحدہ کیلئے ایک بدنما دھبہ ہے کیونکہ کہ آج ہم نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی ایک اونس کے برابر بھی وقعت نہیں رہی اور اس کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved