دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گھوڑوں کو ہلاک کرنے کے لئے فضائی آپریشن کا فیصلہ، ہیلی کاپٹرز طلب



سڈنی:آسٹریلیا میں ہزاروں گھوڑوں کو فائرنگ کر کے مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کر کے مارا جائے گا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو ہوا سے فائرنگ کر کے مار ڈالنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں برمبیزکہا جاتا ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی حکام 2027ء  کے وسط تک اس تعداد کو کم کر کے 3 ہزار تک لانا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق حکام ان جانوروں کو نقصان دہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ مٹی کے کٹاؤ کو بڑھاتے ہیں اور پودوں کو چر کر یا روند کر ضائع کر دیتے ہیں، یہ چھوٹے جانوروں کے بلوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جنگلی گھوڑے کھانے اور رہائش کے لیے دوسرے جانوروں سے مقابلہ کرتے ہیں اور پانی کے ذرائع کو ناقابلِ  استعمال بنا دیتے ہیں۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کر کے مارنے کا طریقہ اس سے قبل 2000ء میں مختصر مدت کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اس دوران 3 دن میں 600 سے زیادہ گھوڑوں کو مار دیا گیا تھا

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved