استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماعلیم خان نے پارٹی منشور بتا دیا ۔
جہانیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم نے پارٹی کا منشور تشکیل دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے ،جن جن کے پاس موٹرسائیکل ہیں انکو پیٹرول آدھی قیمت میں دیں گے ، پیٹرول کی قیمتیں بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے ۔
مزدور کی کم سے کم اجرت 50ہزارروپے کی جائے گی ساڑھے 12ایکٹر تک کے کسانوں کو ٹیوب ویلز کیلئے بجلی مفت ہو گی۔
ہم اقتدار میں آ کر ہنر مندوں کو قرضے فراہم کریں گے،غریب کو 3 مرلہ کے پلاٹس دیئے جائیں گے۔