دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

روسی خاتون کی لے پالک بیٹے سے شادی  پر ہنگامہ



53 سالہ ایک روسی خاتون اپنے زیرِ پرورش لڑکے سے شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی خطے تاتارستان سے تعلق رکھنے والی ایک 53 سالہ خاتون نے 22 سالہ لڑکے جس کی انہوں نے 8 سال تک پرورش کی، سے شادی کر کے عوامی سطح پر غصے کو جنم دیا ہے۔

ایسیلو شزیوسکایا نامی خاتون ایک مشہور موسیقار اور گلوکارہ ریناٹا ابراگیموف کی بھتیجی ہیں ۔8 سال پہلے کازان کے یتیم خانوں میں موسیقی کی تعلیم دیتے ہوئے ایسیلو کی ملاقات ایک 13 سالہ لڑکے ڈینیل سے ہوئی جس نے موسیقی کے لئے اپنے شوق کا اظہار کیا اور کچھ اسباق کے بعد دونوں ایک ساتھ ہوگئے۔

لڑکے نے مختلف رئیلٹی ٹیلنٹ شوز میں بھی حصہ لیا جیسے کہ “You’re Super!” پروجیکٹ اور مقبول روسی گلوکار فلپ کرکوروف کے ساتھ بھی گایا۔ جب ڈینیل 14 سال کا ہوا تو خاتون نے حتمی طور پر انہیں گود لیا اور اب رواں ماہ جب ڈینیل 22 سال کا ہوا تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved