قازقستان میں آرسیلر متل کان میں آتشزدگی سے 45 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ملک بھرمیں سوگ کی فضا قائم ہے۔
بھارتی تاجر لکشمی متل کی سربراہی میں آرسیلر متل قازقستان میں تقریباً 15 فیکٹریاں اور کانیں چلاتی ہے، حادثے کے بعد قازقستان کے صدر نے لکسمبرگ میں قائم کمپنی کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمپنی کو قومی تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔
قازقستان میں آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ وسطی ایشیائی ملک کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے،بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ہفتے کو کارا گنڈا کے علاقے میں واقع کوسٹینکو کول مائن میں پیش آیا، یہ حادثہ آرسیلر متل کی کانوں میں ہونے والے مہلک واقعات کے ایک سلسلے کے بعد پیش آیا ہے۔