مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ



کراچی (این این آئی)مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

مسقط سے آسلام اباد کی عمان ائیر کی پرواز میں مسافر کے انتقال پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ائیر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا۔

بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے کے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔

پرواز کو ہنگامی طور پر صبح پانچ بج کر 36 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔

بعد ازاں ازاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ائیرپورٹ پر ائیر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوئی۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز، کون جیتے گا؟


Featured Video Play Icon

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق



ڈی آئی خان(آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 3 پولیس اہلکار حنیف، سعید ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا۔

پیر کی صبح ایک اہل کار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہل کار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جب کہ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اسرائیل پر اچانک حملے میں ایران نے مدد کی ،حماس ، حزب اللہ کا اعتراف



مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین میں حماس نے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے طوفان الاقصی آپریشن کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جاری جھڑپوں کے جلو میں ایرانی کردار کا ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس اور لبنانی حزب اللہ کے سینیر ارکان نے انکشاف کیاکہ ایرانی سکیورٹی حکام نے حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے اچانک حملے کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی۔

گذشتہ پیر کو بیروت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اس کارروائی کے لیے ایران نے گرین سگنل دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے افسران نے گذشتہ اگست سے حماس کے ساتھ مل کر فضائی، زمینی اور سمندری دراندازی کی منصوبہ بندی کی تھی، جو کہ 1973 کے بعد اسرائیل کی سرحدوں کی سب سے اہم خلاف ورزی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آپریشن کی تفصیلات کو بیروت میں ہونے والی متعدد میٹنگوں کے دوران بہتر بنایا گیا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے افسران اور چار ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ان میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ بھی شامل ہے۔ایک امریکی اہلکار نے ان ملاقاتوں کی طرف اشارہ کیا ہے تاہم ان کا ملک فی الحال اس کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کی اس کارروائی سے اسرائیل کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر حالت جنگ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔6 اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے اس ریاست کی سطح پر جنگ کا اعلان کیا ہے۔

پروٹوکول کی بھوکی اشرافیہ



ہمارا ملک دیکھیں، ہمارے حالات پر نظر دوڑائیں، معاشی ابتری اور مہنگائی کا جائزہ لیںیا طرز حکمرانی کے زوال اور دنیابھر میں ہماری انتہائی گرتی ہوئی شہرت پر بات کریں،ایک پاکستانی کے طور پر بہت مایوسی ہوتی ہے ۔افسوس اس امر کا ہے کہ سب کچھ خراب ہو رہا ہے، ہم روز برو ز تنزلی کی طرف رواں دواں ہیں، کچھ ٹھیک نہیں رہا۔ حکمراں طبقہ اور اشرافیہ ،جن پر حالات کو درست کرنے کی بنیادی ذمہ داری ہے وہ اپنی عیاشیوں اور اللے تللوں میں مصروف ہیں۔ دنیا سے ہم اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے بھیک مانگتے ہیں لیکن ہماری اشرافیہ اور حکمراں طبقے کی عیاشیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔وی آئی پی کلچر سے اتنے مرعوب ہیں کہ ہر کوئی وی آئی پی بننا چاہتا ہے۔ پروٹوکول اور سیکورٹی کے نام پر قوم کے اربوں کھربوں روپے ہوا میں اُڑا دیئے جاتے ہیں۔ پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کی اس بیماری نے ہماری عدلیہ کو بھی ایک ایسی علت میں مبتلا کر دیا ہے جس کی دوسرے ممالک میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ دی نیوز کے سینئر صحافی عمر چیمہ کی خبر پڑھی اور دکھ ہوا کہ ہمیں کیا ہو گیا ہے اور ہم کیسے ٹھیک ہوں گے۔خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کےبیٹے کو اُس کے بیرون ملک دورے کیلئے پروٹوکول دینے کے معاملے پر وزارتِ خارجہ کو باقاعدہ خط لکھا گیا۔ قواعد و ضوابط کے مطابق کسی کو اس طرح ترجیحی پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا لیکن وزارت خارجہ سے کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کرے۔ پروٹوکول دینے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے جج کی طرف سے آئی ہے جن کا بیٹا پاکستان سے باہر جا رہا ہے۔ جج کا بیٹا سید محمد علی ایک ڈاکٹر ہے اور امریکا جا رہا ہے۔یہ خواہش ظاہر کی گئی کہ محمد علی کو ابو ظہبی میں امیگریشن کے دوران اور پھر نیویارک ایئر پورٹ پر پروٹوکول دیا جائے جہاں سفارت خانے کا عملہ محمد علی کو ان کی منزل تک پہنچائے۔ یہی پروٹوکول محمد علی کی پاکستان واپسی کے موقع پر تمام ائیرپورٹس پر مانگا گیا۔خبر شائع ہوئی تو حکومت نے جواب لکھ دیا کہ جج کے بیٹے کو ایسا پروٹوکول دینا ممکن نہیں لیکن ذرائع کے مطابق ہمارے سفارت خانوں کا سب سے اہم کام ہی پاکستانی اشرافیہ کو پروٹوکول دینا ہوتا ہے جبکہ اصل کام پر کوئی توجہ نہیں ہوتی۔ میری چیف جسٹس قاضی فائز سے درخواست کہ عمر چیمہ کی خبر پر نوٹس لیں اور کم از کم اپنے گھر یعنی (عدلیہ) کو پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کی بیماری سے پاک کریں۔ اشرافیہ کے ظلم سے پاکستان کو بچائیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

آٹھ اکتوبر 2005 کے زخم آج بھی تازہ


Featured Video Play Icon

بھارت کی سپن کا جادو چل گیا


Featured Video Play Icon

چھ بچوں کی تنہا پرورش کرنے والی رضوانہ صدف کی درد بھری داستان


Featured Video Play Icon

ناگا چیتانیا اور ان کی سابقہ اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو کے درمیان صلح کی خبریں گرم



ممبئی (این این آئی)کیا تلگو فلموں کے اسٹار ناگا چیتانیا اور ان کی سابقہ اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو کے درمیان صلح ہوگئی ہے؟

جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار ناگا چیتانیا کے انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے یہ افواہ بڑے پیمانے پر پھیل گئی کہ دونوں پھر سے قریب آگئے ہیں۔

اتوار کو ناگا چیتانیا نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے فرانسیسی بلڈوگ ہش کے ساتھ نظر آرہے ہیں، یہ کتا ان دونوں کے اچھے دنوں میں ان کے پاس آیا تھا۔

دونوں کے الگ ہونے کے بعد ہش صرف سمانتھا کے انسٹا پوسٹ پر نظر آیا، جس سے یہ اشارہ ملا کہ علیحدگی کے بعد کتے کی دیکھ بھال سمانتھا کرتی ہیں۔

تاہم اتوار کو چیتانیا نے انکشاف کیا کہ وہ ہش کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد دونوں کی ایک بار پھر اکٹھے ہونے کے حوالے سے خبروں کی بھرمار ہوگئی۔

پرستاروں نے ناگا چیتانیا سے یہ سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا آپ دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

ظالم کب سے مظلوم ہوگیا؟ بھارتی اداکارہ نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی



ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کر دیا ہے، ہفتے کی صبح ساڑھے 6 بجے سے اتوار کی صبح تک جاری راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

ان حملوں 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجی اور شہری یرغمال بھی بنا لیے گئے۔

حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے انچارج میجر جنرل نمرود الونی بھی مبینہ طورپر شامل ہیں۔

پاکستان اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔

اب بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں گوہر خان نے دنیا کی توجہ اسرائیل کے سالوں سے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دلواتے ہوئے سوال کیا کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کیلئے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔

کرینہ کپور نے فلم ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ شروع کردی



حیدر آباد(این این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے روہت شیٹی کی فلم ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ شروع کردی۔ ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے ماہ ہی ہوا تھا اور اس کے مہورت کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

فلم کے مرکزی کردار اجے دیوگن اور رنویر سنگھ نے فلمساز روہت شیٹی کے ساتھ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا جبکہ اکشے کمار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کا حصہ نہ بن سکے۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور ‘سنگھم ریٹرنز’ کے بعد پولیس یونیورس کی نئی فلم میں ہونے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی روہت شیٹی کے ساتھ چوتھی فلم ہے اور وہ ان کے پسندیدہ ڈائریکٹر ہے۔

رنویر سنگھ نے اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روہت شیٹی کے ساتھ ان کی بھی یہ چوتھی فلم ہے جبکہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔

پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ‘اِن فلیمز’ کو عالمی اعزاز مل گیا



ٹورنٹو(این این آئی) پاکستانی فلم ‘ان فلیمز’ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں ‘بیسٹ فیچر فلم’ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

‘ان فلیمز’ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساؤتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔

فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹوپروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔

‘ان فلیمز’ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔