موت کی پیشگوئی کے بعد نجومی کے چاکلیٹ کھلانے پر خاتون کا انتقال



میسیو(این این آئی)ایک 27 سالہ برازیلین خاتون ایک مقامی خانہ بدوش نجومی خاتون کے پاس گئیں جس نے خاتون کی قریبی موت کی پیشگوئی کی اور 1 دن بعد ہی خاتون کا انتقال ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی شہری خاتون فرنینڈا سلوا والوز ڈا کروز پنٹو رواں ماہ ایک مقامی نجومی خاتون کے پاس اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنے گئی تھیں جس پر نجومی نے انہیں موت کی پیشگوئی کی اور ساتھ ساتھ ایک چاکلیٹ بھی دی۔

گھر میں آکر فرنینڈا نے چاکلیٹ کھائی جس کے بعد شدید پیٹ درد، قے، ناک سے خون بہنے اور ضرورت سے زائد تھوک کا سامنا کرتے ہوئے وہ بیمار ہوگئیں۔

انہیں فوری طور پر سانتا کاسا ڈی میسریکورڈیا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹر کو ان کی طبی حالت سمجھ نہیں آئی جبکہ اگلے دن وہ تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

خاتون کے اہلخانہ کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق فرنینڈا نے اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ فرنینڈا نے انہیں بتایا تھا کہ وہ شہیر میسیو میں ایک فرضی خانہ بدوش نجومی کے پاس گئی تھیں جس نے ان کی جلد موت کی پیشگوئی کی اور ملاقات کے اختتام میں ایک چاکلیٹ بھی دی۔

فرنینڈا نے اسی دن گھر آکر چاکلیٹ کھائی اور پھر بیمار پڑ گئی اور زہر کی علامات کا سامنا کرنا شروع کر دیا۔پولیس ذرائع نے فرنینڈا کی موت پر روشنی ڈالنے ہوئے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اگر اہلخانہ فرنینڈا کو موت کے فورا بعد ہی دو ماہ قبل دفنا دیتے تو زہر کی جانچ کے ٹیسٹ کے بغیر تحقیقات نہیں ہو پاتیں۔

بھارت کا ہوم گرائونڈ پر بڑا امتحان


Featured Video Play Icon

جلسوں کا مزہ نہیں آرہا، مولانا فضل الرحمن نے بڑا مطالبہ کردیا


Featured Video Play Icon

جنرل عاصم منیر کے کرپشن کے خاتمے پر عوامی ردعمل


Featured Video Play Icon

حماس کے حملے جاری، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 ہو گئی، غزہ کو اشیاء کی سپلائی روک دی گئی



فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے دوسرے روز بھی جاری رہے، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں اسرائیلی بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی طیاروں کی بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، اسرائیل نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کو بجلی، ایندھن اور اشیاء کی سپلائی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی  تنظیم حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے صبح  ،5 ہزار راکٹ فائر کیے، حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کئے، جس کے نتیجے میں  600 سے زیادہ صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

صیہونی ریاست پر اب تک 7 ہزار راکٹ برسائے گئے ہیں، درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں حملے کی  زد میں آگئیں ،حماس کے جنگجوؤں  نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہو کر سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنا کر لے گئے ۔

حماس لیڈر محمد دائف نے اعلان کیا کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ نے پہلے ہزاروں راکٹ داغے اور پھر پیدل دستے سرحدی باڑ توڑ کر اسرائیل میں داخل ہوئے،  القسام بریگیڈ کے مزاحمت کار موٹرگلائیڈرز کے ذریعے فضا سے بھی اسرائیل میں داخل ہوئے۔

حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحدی بیس خالی کرا لیے گئے ہیں، حماس نے اسرائیل میں اپنی سہ طرفہ کارروائی کو” آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا نام دیا ہے۔

 حماس کے حملے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 400 فلسطینی شہید اور ایک ہزار زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے۔

ادھر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں عسکریت پسندوں کو ایک نامعلوم اڈے کے اندر دکھایا گیا ہے، جس میں مرکاوا ٹینک (اسرائیل کی بری فوج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا ٹینک) سمیت اسرائیلی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔۔

 جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے قریب واقع ائیرپورٹ سے انخلاء شروع کردیا، لڑاکا طیاروں کوائیرپورٹ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  فلسطین کے مغربی کنارے میں جشن کا سماں ہے، رملہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم حالتِ جنگ میں ہیں‘ اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس نے ’ایک سنگین غلطی‘ کی ہے اور یہ کہ اسرائیل کی ریاست یہ جنگ جیت جائے گی۔

دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں،حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کا اسرائیل پر یہ حملہ عالم اسلام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے جو اسرائیل کے ساتھ معمول کے معاہدے کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر’’فین پیج‘‘ بنانیوالی 15 سالہ بھارتی بچی مشہور ہوگئی



نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 15 سالہ فین علیشا مشہور ہو گئی۔

بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، علیشا نے اپنے فون کے بیک کور پر بابر اعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔اسکول گرل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو ادھر ادھر بیٹھ کر پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے۔

بچی نے پاکستان نیدرلینڈز کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا اور اب وہ منگل کو ہونے والے پاک سری لنکا میچ کی منتظر ہے۔میچ کے بعد علیشا واپس بھوپال چلی جائے گی، علیشا کو اپنی والدہ ساتھ بیٹھے ہوئے پاکستانی پرچم لہراتے دیکھا گیا جنہوں نے اسٹینڈز میں چاچا بشیر شکاگو کو ٹف ٹائم دیا۔

پاکستان سے فینز بھارت جانے کے لیے ویزے جاری نہیں کیے گئے تاہم پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں مقامی طور پر سپورٹ حاصل ہے۔اس حوالے سے علیشا نے کہا کہ میں چار سال سے بابر اعظم کی فین ہوں، میں نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بھی بنایا لیکن پڑھائی کی وجہ سے پیج بند کرنا پڑا۔

کرکٹ سے محبت فیملی سے ملی۔بچی نے کہا کہ والدہ کو شاہد آفریدی پسند ہیں جبکہ والد جاوید میانداد کے بڑے فین ہیں، یہ اچھا ہے کہ فینز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں، میں پہلے انڈین ہوں، شبمن گل اور ویرات کوہلی پسند ہیں، اسی طرح بابر اعظم ہیں۔

عالمی بینک نے پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پرٹیکس لگانے کی شرط واپس لے لی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پرٹیکس لگانے کی شرط واپس لے لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق عالمی بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمد کنندگان سے زیادہ ٹیکس دیا حتی کہ رئیل سٹیٹ ، امیر ترین برآمد کنندگان کے 3 ماہ کے مشترکہ ٹیکس سے زیادہ ٹیکس دیا۔

50 ہزار سے کم تنخواہوں پر ٹیکس کی سفارش 2019 کے اعدادوشمار پر مبنی تھی جو اب واپس لے لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پر انکم ٹیکس عائد نہیں ہے جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں پر پرائم ٹیکس کی شرح 35 فیصد ہے۔

پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت شروع



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے پاک، بھارت میچ کیلئے مزید 14 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا بڑا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصد کی کمی ریکارڈ



کراچی(این این آئی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 65 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوسی اے سی کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 347000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 572550 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ستمبر کے مہینہ میں ملک میں 84000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 72 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 107000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر28 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران 14 فیصد کی کمی ریکارڈ



کراچی(این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران آٹے کی قیمت 14 فیصد کمی ہوئی ہے اور 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے۔

اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

.اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے۔

اسی طرح بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔

اسرائیلی قابض افواج فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کریں ، پاکستان کا مطالبہ



نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔

دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی،ہیئر اسٹائلسٹ کی شیئر کی گئی تصویر نے دھوم مچادی



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ آئیکون ایم ایس دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی، ہیئر اسٹائلسٹ کی شیئر کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کھلاڑی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ایک بار پھر لمبے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں دھوم مچا دی ہے۔

ہیئر اسٹائلسٹ نے بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کام کر کے خوشی کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ ایم ایس دھونی نے یہ نیا انداز ایک تشہیری مہم کے لئے اختیار کیا ہے۔