روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، بچے سمیت 51 افراد ہلاک



ماسکو(این این آئی)روس نے یوکرین کے شمالی گاں پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ روس نے یہ حملہ شہر کوپیانسک کے قریب ایک گاں میں قائم کیفے اور ایک دکان پر کیا، حملے کا علم ہوتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا۔

امریکی صدر کے پالتو کتے کو وائٹ ہاس سے نکال دیا گیا



واشنگٹن(این این آئی)سیکرٹ سروس ایجنٹوں اور وائٹ ہاوس کے عملے کے افراد کو کاٹنے والے امریکی صدربائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہائوس سے نکال دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس نے کہاکہ صدر جو بائیڈن کے کتے کمانڈر کو وائٹ ہائوس سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پالتو کتے دو سالہ جرمن شیفرڈ کو نامعلوم مقام پر بھیجا گیا ۔حکام کا کہنا تھاکہ کمانڈر فی الحال وائٹ ہائوس کے کیمپس میں نہیں ہے جبکہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے گزشتہ دنوں کمانڈر کے وائٹ ہاس کے عملیاور سیکرٹ سروس ایجنٹوں کو کاٹنے کی خبریں دی تھیں۔رپورٹس کے مطابق آخری بار کمانڈر کو وائٹ ہائوس میں 30 ستمبر کو دیکھا گیا تھا۔

ممبئی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک، 40 زخمی



ممبئی (این این آئی)بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک اور40 سے زائد افراد جھلس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورگائوں میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک، جبکہ جھلسنے والے 40 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آتشزدگی کا واقعہ جمعہ کی صبح تقریبا 3 بجے پیش آیا ، جس کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

حکام کے موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے بعد کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق پارکنگ ایریا میں پڑے کپڑے میں آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعہ کو آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کی بریانی کا کوئی مقابلہ نہیں، وسیم اکرم کا بھارتی مداحوں کو پیغام



کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کی بریانی کا کوئی مقابلہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ایک ہفتے قبل بھارت پہنچی تھی جس کے بعد قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے تھے۔

کھلاڑیوں نے حیدرآباد دکن کی مشہور بریانی بھی کھائی اسی حوالے سے شاداب خان نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران خراب فیلڈنگ کیلئے مذاقاً حیدرآبادی بریانی کو مورد الزام ٹھہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھارہے ہیں، شاید اسی لیے گرائونڈ میں لڑکے تھوڑی سست ہوگئے ہیں۔بابر اعظم سے حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے درمیان موازنہ کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں اچھی ہیں لیکن حیدرآباد کی بریانی میں زیادہ مرچ مسالحے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم بھی حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے بارے اپنی رائے دیے بنا نہ رہ سکے۔انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآبادی بریانی میں نے کھائی ہوئی ہے، یقینا شعیب ملک کو زیادہ تجربہ ہوگا۔

انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے بھارتی مداحوں سے کہا کہ میرے انڈین دوستوں، ناراض مت ہونا، میں سچ بات کررہا ہوں کہ کراچی کی بریانی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ حیدرآباد کی مشہور بریانی ڈرائی (خشک)ہے، اس کا ذائقہ پلا جیسا ہے۔ جس پر شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ حیدرآبادی بریانی کا مسالحہ نیچے ہوتا ہے، آپ نے اوپر والے چاول کھائے ہوں گے۔

میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں، سچن ٹنڈولکر



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا تے ہوئے کہا ہے کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی لیکر گرائونڈ میں داخل ہوئے اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

ٹنڈولکر نے کہاکہ بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔لٹل ماسٹر نے کہاکہ بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔سابق بھاتی کپتان نے کہاکہ میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر ،2026پاکستان کو 12 سال بعد میزبانی مل گئی



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کریگا۔فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026کیلئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔

پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔

ایشین گیمز : افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی



ہینگژو(این این آئی)ایشین گیمزکے کرکٹ مقابلوں میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ہفتے کے روز انڈیا سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان نے17.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا جبکہ انڈیا نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرایا،پاکستان کانسی کے تمغے کے لیے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ چوتھی کامیابی ہے۔پاکستان نے بھی چار میچ جیت رکھے ہیں۔جمعہ کے روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی۔پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان نے17.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔پاکستان کی اننگز میں عمیر یوسف دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔عامر جمال نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14۔عرفات منہاس نے ایک چوکے کی مدد سے 13 اور روحیل نذیر نے ایک چھکے کی مدد سے10 رنز بنائے۔

حیدرعلی 2۔ خوشدل شاہ 8 قاسم اکرم 9 اور آصف علی 8 رنز بناپائے۔افغانستان کی طرف سے لیفٹ آرم فاسٹ بولر فرید احمد نے 15رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر قیس احمد نے 11 اور لیفٹ آرم اسپنر ظاہر خان نے 20 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 35 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں تاہم نور علی زدران اور افسر ززئی کی 36 رنز کی قیمتی شراکت نے اس کی پوزیشن بہتر کردی نور علی زدران نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے39 رنز اسکور کیے۔

جس کے بعد کپتان گلبدین نائب کی جارحانہ بیٹنگ نے افغانستان کو جیت سے ہمکنار کردیا۔گلبدین نائب نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

روپے کی قدر میں اضافے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کی کمی کا فوری طور پر اطلاق ہوگیا



کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی۔

پاکستانی کار ساز کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن، جو کہ جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کِیا موٹرز کی مقامی  پارٹنر ہے، نے اپنی مختلف ماڈل اور ویریئنٹ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

گزشتہ روزجاری بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ایک ایک ایسی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ براہ راست ان کے فائدے کے متعلق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی قدر کے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے۔

کمپنی نے کہاکہ اس لیے کمپنی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پیکانٹو کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 38 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے۔

سپورٹیج کی ایف ڈبلیو ڈی ویریئنٹ کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 لاکھ 90 ہزار سے کم پر 80 لاکھ 40 ہزار ہوگئی ہے۔  جب کہ سپورٹیج (ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں بھی ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے۔

سپورٹیج(بلیک)کی قیمت میں تین لاکھ 50 ہزار کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 93 لاکھ ہوگئی ہے۔سورنٹو (2.4ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں 5 لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ سے کم ہوکر ایک کروڑ تین لاکھ ہوگئی ہے۔سورنٹو (2.4ایل ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں چانچ لاکھ کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 17 لاکھ سے کم ہو کر ایک کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے۔

نیدر لینڈز کیخلاف میچ ، پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے



.نیدر لینڈ کیخلاف میچ  میں  پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا ہے جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سعود شکیل  اور محمد رضوان  نے شانداراننگز کھیلیں اور دونوں68، 68رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔اس وقت 188رنز پر 6 کھلاڑی آئو ٹ ہوچکے ہیں۔

 

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،نگران وزیراطلاعات



اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25 دن باقی ہیں۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023، خصوصی ٹرانسمیشن صرف ادراک نیوز پر


Featured Video Play Icon

ورلڈ کپ ، پاکستان ، نیدرلینڈز میچ پر خصوصی تجزیہ


Featured Video Play Icon