الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
سرخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا تھا۔
بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی تھی۔
Monthly Archives: October 2023
عابدباکسر کی گرفتاری اور فرار کا مقدمہ سنگین دفعات کے تحت درج
سابق انسپکٹرعابد باکسر کی گرفتاری اور فرار کا مقدمہ دہشت گردی سمیت11 سنگین دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سنگین دفعات کے تحت فیصل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
متن کے مطابق عابد باکسر اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران عابد باکسر اور مسلح گن مین مزاحمت کرتے رہے ۔
ایف آئی آر میں کہا کہ عابد باکسر کو گرفتار کیا گیا، تو ملزم نے کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو منتشر کرنے کے لیے سرعام فائرنگ کی۔
علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئےعابد باکسر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، جن میں حمید اللہ اور اسماعیل شامل ہیں۔
سخت بندش کے باوجود پاکستانی شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے میں کامیاب
انڈیا کی سخت بندش کے باوجود بھی کچھ پاکستانی شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے میں کامیاب ہو گئے۔
بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی گراؤنڈ میں اس وقت انڈیا پاکستان کا اہم ترین میچ جاری ہے اور اسٹیڈیم میں ہر جگہ انڈین ٹیم کو سپورٹ کرنے والوں کا ایک جم غفیر موجود ہے، وہیں اِکا دُکا پاکستانی سپورٹر بھی نظر آرہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق ”سورماؤں“ کے مقابلے میں ”شاہین“ کے سپورٹر نہ ہونے کے برابر ہیں، انہی چند میں محمد عزیر اور آصف سید علی دو ایسے پاکستانی بھی موجود ہیں جنہیں میچ میں شاہینوں کو سپورٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔محمد عزیر امریکی نژاد پاکستانی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ’ہم یہاں بالآخر پہنچ تو گئے ہیں لیکن ہم کیسے پہنچے ہیں یہ مت پوچھیں؟ ویزے کا مرحلہ بہت لمبا اور تھکا دینے والا تھا لیکن نے ہم نے آخر ویزا حاصل کر لیا اور ہم یہاں پہنچ کر بہت خوش ہیں۔‘
ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈا اٹھائے عزیر نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ سٹیڈیم میں صرف کچھ ہی پاکستانی فینز ہیں لیکن ہم نعروں کے جواب میں نعرے لگانے کی بھرپور کوشش کریں گے‘
یہ دونوں دوست امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے ہفتے کو احمد آباد پہنچے تھے۔آصف سید علی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’ہم لوگوں نے پاکستانی شرٹس کے نیچے انڈین شرٹ بھی پہنی ہوئی ہے، اگر ہم ہار گئے تو ہم وہ پہن کر گھومیں گے۔‘
احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود عزیر گزشتہ برس ٹی20 ورلڈ کپ کے پاکستان انڈیا میچ میں بھی موجود تھے۔
انڈیا کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث پاکستانی مداح انڈیا نہیں جا سکے ہیں۔
سعودی اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت معطل
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا جس سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلوم نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر سے بھی گفتگو کی تھی۔
مسٹر پرفیکٹ نہ ملا تو برطانوی خاتون نے خود سے ہی شادی کر لی
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہمسفر نہ ملنے پر خود سے ہی شادی رچا لی۔
برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق یہ دلچسپ اور عجیب و غریب شادی برطانیہ کے علاقے فیلکسٹو کی رہائشی سارا ولکنسن نامی خاتون نے کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی عمر 42 سال ہے جو بہترین ہمسفر کی تلاش میں تھیں لیکن کوئی پرفیکٹ میچ نہ ملنے پر انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون 20 سال سے اپنی شادی کیلئے پیسے جمع کررہی تھیں لیکن بدقسمتی سے انہیں کوئی دلہا نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کیلئے جمع کیے گئے پیسوں سے ہی کرلی۔خاتون نے شادی دھوم دھام سے کی جس میں ان کے دوست احباب بھی شریک ہوئے جب کہ خاتون نے اپنے لیے شادی کی انگوٹھی بھی خریدی اور خود ہی پہن لی۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا خوبصورت دن تھا اور وہ تقریب میں توجہ کی خاص وجہ رہیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ میرا لائف پاٹنر نہیں ہے تو کیا ہوا میں اس خوشی کے موقع کو ضائع کیوں کروں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی شادی میں 40 کے قریب مہمان تھے، شادی کی تمام رسومات کو بھی ادا کیا گیا اور شادی پر خاتون کی جانب سے 10 ہزار پاؤنڈ کا خرچہ کیا گیا۔
فلسطین میں معصوم بچوں کے قتل عام پر عالمی رہنما سو رہے ہیں : ماورا حسین
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین بھی فلسطین کی حمایت میںبول پڑیں۔
غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔
ایسے میں یمنیٰ زیدی، اُشنا شاہ، صبا قمر، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اواز اُٹھائی۔
ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے’۔
انہوں نے خاموش دُنیا سے سوال کیا کہ ‘دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟’
ماورا حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں’
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں پھر اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر بڑھ کر 1938روپے پر آگئی۔
اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کے دام 4900 روپے بڑھ کر دو لاکھ 2 ہزار روپے (202000) پر آگئے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4201 روپے کے اضافے سے 173182 روپے ہوگئی۔
13 کروڑ مالیت کے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹمز نےجناح ٹرمینل پر قیمتی آئی فونز کی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ شارجہ سے ائر عربیہ کی پرواز کے ذریعے آنے والے مسافروں سے 13کروڑ مالیت کے 168آئی فونز برآمد ہوئے۔
مسافر بین الاقوامی آمد سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے افراد کو گرفتار اور آئی فونز ضبط کرلیے گئے۔ گرفتار مسافروں کا تعلق سمگلروں کے منظم گروہ سے ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
نریندرا مودی سٹیڈیم میں بھی ” پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ” کے نعرے
بھارت کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں بھی ” پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ” کے نعرے لگ گئے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں واقع نریندرا مودی سٹیڈیم ایک لاکھ کے لگ بھگ شائقین نے براہ راست میچ دیکھا۔
پاکستانی شائقین کوویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے گرائونڈ بھارتی شائقین سے ہی کھچا کھچ بھرا ہوا تھا لیکن اس دوران گرائونڈ سے ایسے نعرے بلند ہوئے جو بھارت میں کسی جرم سے کم نہیں ۔
گرائونڈ میں موجود شائقین کی کچھ ٹولیاں مسلسل پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کررہی تھیں۔ شائقین باربار یہ نعرہ لگاتے دیکھے جاسکتے ہیں” پاکستان کامطلب کیالا الہ الا اللہ، جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا۔ پاکستان زندہ باد۔
مودی گے گھر میں پاکستانی ترانے کی گونج ، سبزہلالی پرچم بھی پوری شان وشوکت سے لہرایا گیا
بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ترانے کی گونج اور سبزہلالی پرچم لہرانے پرسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کوسانپ سونگھ گیا ۔
کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے شائقین اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے بھارت کارخ کررہے ہیں لیکن بھارت کی مسلم دشمنی میگاایونٹ کی میزبانی کے دوران بھی کم نہ ہوسکی ۔ بھارت نے پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ میگاایونٹ کی کوریج کرنے والے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری نہیں کئے۔
14 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے ایک ہائی وولٹیج میچ کے دوران جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری تو گرائونڈ بھارتی شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور پاکستانی شائقین کی کمی پوری شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی تھی۔ ایسے میں جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھارت کے متعصب وزیراعظم کے آبائی شہر اوربھارتی وزیراعظم کے نام سے ہی منسوب نریندرا مودی سٹیڈیم میں پوری شان وشوکت کے ساتھ لہرا رہاتھا۔
سٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ترانے کی گونج نے پوری دنیا کو پاکستان کی موجودگی کااحساس دلایا۔
علی ظفر نے شائقین کرکٹ کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دیا
پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کرتے ہوئے شائقین کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
’مزہ آیا‘ کے عنوان سے جاری ترانے کا ایک کلپ گلوکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے ترانے کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں اور پسند کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر کا یہ اعزاز ہے کہ اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن کی ذمہ داری علی مصطفیٰ نے نبھائی ہے۔
علی ظفر کی جانب سے جاری کیے گئے ترانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد زخمی
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفرازبگٹی کے سکواڈ کی گاڑیاں اسلام آبادایئرپورٹ کی طرف جارہی تھیں جہاں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے پرسنل سیکریٹری سید امین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر سکواڈ کے روٹ میں داخلہ ہوا اور اس دوران سکواڈ کی گاڑی اس آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی خیریت سے ہیں، وہ حادثے کے وقت موجود نہیں تھے۔