Tag Archives: علی ظفر

ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے ،علی ظفر



نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا غزہ کے لوگوں کے متعلق کیا خیال ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے

اس موقع پر علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی اور غزہ آگ میں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

علی ظفر نے شائقین کرکٹ کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دیا



پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کرتے ہوئے شائقین کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
’مزہ آیا‘ کے عنوان سے جاری ترانے کا ایک کلپ گلوکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے ترانے کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں اور پسند کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر کا یہ اعزاز ہے کہ اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن کی ذمہ داری علی مصطفیٰ نے نبھائی ہے۔
علی ظفر کی جانب سے جاری کیے گئے ترانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اہم پیغام دے دیا، عدالتی فیصلے پر اطمینان



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے بارے میں عدالتی فیصلے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انتخابات کے لئے بھی سپریم کورٹ سے امید لگالی۔
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن ہیں کہ ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے اور انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو الیکشن نہیں کرائے اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، انہوں نے کہا اپیل کا حق ہونا چاہیے یہ درست فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کامطالبہ ہے 90 دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، الیکشن وقت پرہوں اورسپریم کورٹ کی سپر ویژن میں ہوں۔
علی ظفرکاکہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکارہے اور ملک کو اس وقت مقبول رہنما کی ضرورت ہے، مقبول لیڈر صرف انتخابات کے ذریعے آسکتا ہے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ورلڈکپ اینتھم بنانے کا اعلان کردیا



کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف گلوکار اور پی ایس ایل کا اینتھم بنانے والی شخصیت علی ظفر نے اب ورلڈ کپ کا اینتھم بنانے کا اعلان کر دیا۔

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی ظفر نے ویڈیو پیغام کے کپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے ترانے کے لیے آپ کے خیالات اور خواہشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے ایک خیال آیاہے کہ ہم مل کر ایک شاہکار کیسے بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ نیچے دیئے گئے لنک کو چیک کریں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے جو اگر صحیح طریقے سے کیا جائے تو حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔

یہ نئے میوزک کمپوزرز، مصنفین، اور پروڈیوسرز کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جمہوری طریقے سے ظاہر کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے لہذا کوئی بھی اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے!

تو میری بات سنیں اور مجھے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ اگر آپ کے پاس کچھ شیئر کرنا ہے تو براہ کرم ایک لنک یا ویڈیو فراہم کریں۔خیال رہے کہ علی ظفر فینز نے آفیشل اینتھم پسند نہ آنے پر اینتھم بنانے کی درخواست کی تھی۔