’’ وہ دن بھی کیا دن تھے‘‘بھارتی اداکار کام کی تلاش میں مارا مارا پھرنے لگا



بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کو ہنسانے والی سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ ان دنوں بے روزگار ہیں اور انہیں کام کی تلاش ہے۔
ایک انٹرویو میں سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت بے روزگار ہوں، میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے صحیح قسم کے کردار نہیں مل رہے۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی کال کا انتظار کررہاہوں، میں لوگوں کواپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں۔۔
واضح رہے کہ اداکار ٹیکو تلسانیہ نے بول رادھا بول، کبھی ہاں کبھی ناں، ہم ہیں راہی پیار کے، بڑے میاں چھوٹے میاں اور دھمال جیسی بالی وڈ کی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔

گھریلو صارفین کو صبح، دوپہر، شام گیس ملے گی



گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی، گھریلو سیکٹر کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
موسم سرما میں گیس کی مقامی پیداوار 3 ارب 60 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ رینے کا امکان ہے جس میں 1 ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ موسم سرما میں سسٹم میں پونے 5 ارب کیوبک فٹ یومیہ گیس دستیاب ہو گی، موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ گیس کی طلب ساڑھے 6 ارب کیوبک رہنے کا امکان، موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 1 ارب کیوبک فٹ یومیہ کی سطع پر پہنچ سکتا ہے تاہم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی دوسری ترجیح ہوگی۔
ذرائع کے مطابق زیرو ریٹڈ صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کیے جانے کا امکان ہے، عام صنتعوں کے لیے گیس کی فراہمی کے لیے اوقات مقرر کیے جائیں گے، سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی دستیابی سے مشروط ہوگی، گھریلو سیکٹر کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو اکتوبر کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی۔

سیالکوٹ دہشتگردی میں ’’ را‘‘ ملوث: ثبوت مل گئے



آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت مل چکے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ سیالکوٹ میں مسجد کے اندر فائرنگ کرکے 2 افراد کو شہید کیا گیا، جائے وقوع سے شواہد حاصل کیے، واقعے میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، جنہیں عدالتوں میں پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے کنفرم ہو اہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پاکستان میں ایک دہشت گردی کا حملہ ہوا، جس کی منصوبہ بندی دوسرے ملک میں ہوئی ۔ پاکستان کی ریاست پر حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ۔ پاکستان کی ایجنسیوں نے پاکستان کے اندر ہونے والے واقعے کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرلیا ۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پوری دنیا میں بےنقاب کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، جنہیں بےنقاب کیا گیا ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو عالمی قوانین سے بالا سمجھنے والے بدمعاش ملک کی بدنام زمانہ ایجنسی نے ایک بزدلانہ اور غیر قانونی آپریشن کیا۔ ہم نے 24 گھنٹے کے اندر ہاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے منصوبے میں بریک تھرو کیا۔ جو چوہے پاکستان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، آپ تیار رہیں۔ ہم پوری دنیا میں آپ کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں


Featured Video Play Icon

کرکٹ دنگل، ڈیڑھ ارب بھارتیوں پر پاکستان کی وحشت طاری


Featured Video Play Icon

انوار الحق کاکڑ کاپشاور کادورہ،سابق صدرغلام اسحاق خان کی قبرپر حاضری، گورنر اوروزیراعلیٰ سے ملاقات



پشاور:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق صدر غلام اسحاق خان اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی ۔ جمعہ کو پشاور کے دورے کے دوران وزیراعظم نے سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبر پر بھی گئے ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے نے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی ۔ وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید صفوت غیور نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا، ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت اور تعاون یقینی بنائے گی۔

کیاحماس نے واقعی شمالی کوریا کے ہتھیار استعمال کئے؟



حماس نے اسرائیل کے خلاف شمالی کوریا کے ہتھیار استعمال کئے ہیں یا نہیں؟ شمالی کوریا نے اہم بیان جاری کردیا۔
ریڈیو فری ایشیا نے رواں ہفتے عسکری ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ حماس کے عسکریت پسند شمالی کوریا کے ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی جنگجوؤں کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے راکٹ لانچر شمالی کوریا ساختہ ہو سکتے ہیں۔
وائس آف امریکہ نے بھی ایک انٹیلی جنس ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے زیر استعمال کچھ ہتھیار ممکنہ طور پر شمالی کوریا سے آئے ہیں۔
اس حوالے سے شمالی کوریا کی سرکاری کے سی این اے ایجنسی نے جمعہ کے روز الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ’نیم ماہرین جھوٹے دعوے اور افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ شمالی کوریا کے ہتھیار اسرائیل میں حملے میں استعمال ہوئے۔

خاتون سے زیادتی کی کوشش: شہریوں نے ملزم کا منہ کالا کر کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا دیا



نوشہرہ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ وادی سون نوشہرہ میں پیش آیا ہے جہاں پر ملزم نے خاتون کو گھر پر اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

ملزم کی جانب سے زیادتی کی کوشش پر خاتون نے شور مچایا جس پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ملزم کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر منہ کالا کر کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنایا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ خاتون نے قانونی کارروائی سے بھی انکار کر دیا۔

بلی نے چوہے کا شکار کر کے لاہور ایئرپورٹ کے عملے کو مشکل میں ڈال دیا



لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گھس پر بلی کے چوہا پکڑنے کا ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے انتظامیہ سے باز پرس کرتے ہوئے ناقص صفائی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی کو بتایا گیا ہے کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچرلاؤنج پر پہنچی اور وہاں اس نے چوہے کا شکار کیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی صفائی سھترائی کا انتظام آؤٹ سورس کمپنی کو دیا گیا ہے۔

حزب اللہ اسمارٹ، اسرائیلی وزیر دفاع احمق ہیں، ٹرمپ



واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع Yoav Gallant کو احمق قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پر حملہ ہوا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جو اسرائیل میں ہوا وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔سابق صدر نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہے۔

ٹرمپ نے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر طنز کیا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گے کہ نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو سن دو ہزار بیس میں نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔

اسرائیل کا اپنے ہاں امریکی افواج کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس



واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے باور کرایا ہے امریکا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیلی حکومت بھی امریکی فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم نہیں کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی فوج اسرائیل میں تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بالکل واضح طور پر اسرائیلی امریکی فوجیوں کو اس تنازع میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے سمیت حماس کے زیر حراست امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتی۔

جان کربی کربی نے صحافیوں کی طرف سے حماس کے نمائندوں کی طرف سے قیدیوں کی رہائی پر یرغمالیوں کی واپسی پر امریکا کے ساتھ اتفاق کرنے کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے بیانات نہیں دیکھ۔ اس لیے میں ان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

ملبے تلے دبی فلسطینی خاتون کی ہاتھ بڑھا کر مدد کے لیے فریاد



مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کے قیامت خیز مناظر سامنے آ رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں ایک تازہ واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا جس میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبی زندہ خاتون کو ہاتھ بڑھا کر مدد کی فریاد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے خوفناک مناظر سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔انہی مناظرمیں ملبے کے نیچے دبی ایک خاتون کو مدد کے لیے ہاتھ بڑھا کر اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون کے سامنے آنے کے بعد امدادی کارکنوں نے اسے بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں امدادی کارکنوں کو خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ ٹارچ پر رکھے تا کہ بچانے والے اسے دیکھ سکیں۔

اس کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے امدادی کارکن نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، اپنے آپ کو مضبوط رکھیں۔ نوجوان مصروف ہیں۔ جلد ہی آپ کو نکال لیں گے۔