امیتابھ بچن نے پروڈیوسر سے ڈانٹ پڑوا دی تھی، زینت امان



ممبئی (این این آئی)لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز 81 برس کے ہوگئے، انہیں ساتھی اداکاروں سمیت جونیئر اداکاروں نے بھی مبارک باد پیش کی۔

سینئر اداکارہ زینت امان نے امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں گزشتہ روز پیغام دینا بھول گئی تھی تو اب میں ان کے متعلق ایک واقعہ بھی بتاتی ہوں۔

زینت امان نے فلم کا نام، سال، ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کا نام بتائے بغیر کہا کہ اس روز ہماری صبح کی شفٹ تھی، میں پروڈیوسر کے ساتھ فلم کے سیٹ پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح میرے ہاتھ میں اسکرپٹ تھا اور میں اسٹوڈیو تک پہنچنے کے راستے میں ہی اپنی لائنز یاد کر رہی تھی۔

زینت امان کا کہنا تھا کہ سیٹ پر پہنچنے کے بعد میں سیدھی میک اپ روم گئی اور عملے کو بتایا کہ جب امیتابھ بچن شوٹ کیلئے تیار ہوجائیں تو مجھے اطلاع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے بعد ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میک اپ روم کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اطلاع دی کہ امیتابھ بچن آگئے ہیں اور اپنی گاڑی سے سیدھے سیٹ پر چلے گئے ہیں۔

زینت امان نے کہا کہ میں فوراً سیٹ پر گئی تو امیتابھ بچن نے ایسا تاثر بنا رکھا تھا جیسے میری وجہ سے شوٹنگ لیٹ ہوئی ہے، انہوں نے پروڈیوسر سے مجھے ڈانٹ پڑوا دی۔

میں پیر پٹخ کر واپس میک اپ روم گئی اور اسٹاف سے کہا کہ سامان باندھو اور واپس چلو۔

امیتابھ بچن نے اوپر آکر کمال مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میری غلطی ہے، وہ بڈھا پروڈیوسر احمق ہے، چلو سب بھول جاؤ اور کام پر چلو۔

زینت امان نے امیتابھ کی معافی قبول کی اور شوٹنگ کیلئے آمادہ ہوگئیں۔

انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کمی



کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے ابتدائی سیشن میں  انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کمی ہو گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 93 پیسے کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا۔

نوازشریف واپس نہیں آرہے ، حسن مرتضیٰ کی تہلکہ خیز گفتگو


Featured Video Play Icon

چیف جسٹس کا تاریخی فیصلہ


Featured Video Play Icon

غیر قانونی مقیم افراد یکم نومبر تک چلے جائیں اس کے بعد کمپرومائز نہیں ہو گا: وزیر داخلہ



نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بھی غیرقانونی تارکین وطن پاکستان سے جانا چاہتا ہے یکم نومبر تک چلا جائے اس کے بعد کسی کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کے حوالے سے ایک نشست ہوئی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اسی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ افغان شہریوں کو واپسی کے لیے ایک وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر واپس جانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن چاہے کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں واپس جانا ہو گا، اس کا صرف افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس ویزا ہے انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، صرف غیرقانونی افراد کو واپس اپنے ملکوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

بارہ ہزار افغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد،نادرا میں حاضر سروس افسر سمیت بڑی گرفتاریاں



‏بارہ ہزارافغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر کےنادرا ڈائر یکٹور یٹ سے اہم حاضر سروس افسر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی سفارتخانے کو کم و بیش 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹس فراہم کیے ہیں جو افغان شہریوں کے زیر استعمال تھے جس کے بعد ڈی جی پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتارکیا گیا جبکہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آبادسے ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایاجارہا ہے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ریاست کے ساتھ ‏یہ کھلواڑ نادرا جیسے اہم ادارے میں بیٹھ کر کیا جاتا رہا،صورتحال سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کی تباہی و بربادی میں جو کردار نادرا کا سامنے آنا ہے اسے سن کر اور دیکھ کر پوری قوم کے ہوش ٹھکانے آجانے ہیں۔ اس اسکینڈل میں مزید بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نادرا کی چیئرمین شپ لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کے سپرد کی گئی اور بارہ ہزارافغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹس کی برآمدگی نادرا میں حاضر سروس جنرل کو تعینات کرنے کا پہلا نتیجہ قرار دیاجارہا ہے حالانکہ سویلین اداروں میں کسی فوجی افسر کی تعیناتی پر گلے پھاڑ پھاڑ کر کہا جاتا تھا کہ فوجی افسروں کاسویلین اداروں میں کیا کام لیکن نادرا سے جو انکشافات سامنے آرہے ہیں انہیں دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اپنے کرتوت ٹھیک ہوں تو کسی اور کو موقع کیوں ملے۔ ‏یہاں بھی سوال اٹھتا ہے کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ ، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور ایف آئی اے کیا کرتی رہی۔

دفتر خارجہ کے سائفر اور دیگرحساس دستاویزات والے سیکشن میں آتشزدگی



اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کی پرانی عمارت میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا ۔ وزارت خارجہ حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آگ دفتر خارجہ کے حساس سیکشن میں لگی جہاں سائفر اوردیگر حساس دستاویزات موجود تھیں ۔

ذرائع کے مطابق آگ وزارت خارجہ بلڈنگ کے آخری فلور پر لگی،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم



نگران حکومت  نے تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام فوری طور پر ختم کر دیا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2013_12 میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے کالجوں میں بی ایس پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ  ڈگری پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں طلبہ کی دلچپسی نہ ہونے کے برابر رہی۔

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔

 

غزہ میں 450 بچےشہید: اسرائیلی فوج کے سربراہ کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف



اسرائیل، فلسطین تنازع کے چھٹے روز ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2700 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر لگاتار حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ کی جانب سے حماس کے حملے کے بعد سے پہلی مرتبہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملوں کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

فلسطینی شہدا کی تعداد1400 سے زیادہ
غزہ پراسرائیلی بر بریت چھٹے روز بھی جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 417 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید افراد کی نصف تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے آغاز سے اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھرپر اسرائیلی حملے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی

فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کو ضروری طبی سامان اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر حملوں میں ممنوعہ سفید فاسفورس استعمال کیا، وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلادیتا ہے۔

غزہ اسلامک یونیورسٹی پربمباری
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اسلامک یونیورسٹی کے کچھ بلاکس، رہائشی عمارتیں اور بازار ملبے کا ڈھیر بن گئے، غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

150 اسرائیلی یرغمالیوں میں جنرل بھی شامل

اسرائیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس نے کم از کم 150 افراد کو یرغمال بنا رکھاہے جس میں اسرائیلی فوج کا ایک میجر جنرل بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کے دوران شہریوں تک خوراک، ایندھن اور پانی جیسی اشیائے ضروریہ پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

اسرائلیوں کی ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟
حماس کے حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں
بی بی سی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے عملے کے 11 ارکان بھی ہلاک ہو چکے ہیں
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لڑائی میں مزید شدت آنے کی تنبیہ کی ہے اور بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب پیادہ فوج، بکتر بند، توپ خانہ اور تین لاکھ ریزرو فوجی بھیج دیئے گئے ہیں۔

دمشق اورحلب پر بھی حملے

دوسری طرف اسرائیل نے دارالحکومت دمشق اور حلب دو اہم شہروں کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے سانا نے خبر دی ہے کہ ’میزائل حملے‘ کی وجہ سے ہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچا ہے اور انھیں بند کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’حملوں کے جواب میں شامی فضائی دفاع آپریشن کا آغاز کیا گیا۔‘
جنگی حالات پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) نے حلب میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کادورہ اسرائیل

ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورہ پر ہیں جہاں انھوں نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کی ہے۔
مشترکہ نیوز کانفرنس کے آغاز میں نیتن یاہو نے حماس کا داعش سے موازنہ کرنے سے پہلے انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں بلنکن اور امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

نیتن یاہو
نیتن یاہو کا کہنا ہے تھا کہ ’بائیڈن نے اسے (حماس کو) ایک ’برائی‘ قرار دیا۔ حماس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کیا جائے گا جیسا داعش کے ساتھ تھا۔ انھیں نکال باہر کیا جائے گا۔‘
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ وقت ہے جب ہمیں برائی (حماس) کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔’ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ایک موقف اختیار کر رہے ہیں، جس میں امریکہ ہمارے ساتھ ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس میں اسرائیلی شہریوں کی بہادری کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اسرائیل کے لیے یہ پیغام لے کر آیا ہوں کہ آپ اپنے دفاع کے لیے خود اتنے مضبوط ہو سکتے ہیں لیکن جب تک امریکہ موجود ہے آپ کو کبھی ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔‘

بھارت میں لوگوں نے خوفزدہ کیا، زینب عباس نے ورلڈ کپ ادھورا چھوڑنے کی وجہ بتادی



آئی سی سی ورلڈ کپ ادھورا چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر اورسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھارت سے ہنگامی طورپر نکلنے کی وجہ بتادی۔
سوشل میڈیا ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں کہا کہ’ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا’۔
زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے ردعمل نے مجھے خوفزدہ کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک بھارتی وکیل وینیت جندال نے الزام لگایا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے ، انہوں نے سوشل میڈیا تبصروں کو پریزینٹر سے منسوب کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست دائر کی اور انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور اپنے میڈیا منیجر کے مشورے سے سکیورٹی وجوہات پر بھارت چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی کامیابی بھی قرار دیا تھا۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان علیحدگی



مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر  کی اہلیہ عائشہ سے طلاق ہو گئی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے،اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے کی۔

جنید صفدر نے لکھا کہ ‘ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں،جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا،اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،جنید صفدر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ٹرینڈکررہاہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی  تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی  تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔

سٹاک ہوم میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی



سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاک میں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے نائب میئر نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔شہر کے نائب میئر برائے ٹرانسپورٹ اور شہری ماحولیات لارس اسٹرومگرین، نے ایک بیان میں کہا کہ آج کل سٹاک ہوم میں ہوا کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور بزرگ شہری وقت سے پہلے مر رہے ہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول صورت حال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں سے نکلنے والی نقصان دہ گیسز کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔یہ علاقہ جہاں پابندی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے اسٹاک ہوم کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہے جو کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں اور دفتری عمارتوں سے بھرا ہوا ہے۔لارس اسٹرومگرین نے کہا کہ یہ پابندی، جو 31 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی، ایک ایسے علاقے میں عائد کی جا رہی ہے جہاں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جہاں ہوا کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے۔