سعودی عرب اور پاکستان نے ڈیجیٹل اکانومی کوفروغ دینے کے معاہدے پردستخط کردیئے ۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف کی سعودی عرب کے انجینئرعبداللہ عامر السواحہ کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور پاک سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک تھے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے.
سعودی دارالحکومت ریاض میں نگران وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور پاک سعودی حکام کے علاوہ آئی… pic.twitter.com/9hQdR6TZWC— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 1, 2023
ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کریں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیں گے ۔معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے.