کراچی(این این آئی)محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 اور ارجنٹ پاسپورٹ پانچ روز میں ملے گا۔
پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اجرا کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کردی ہیں، جس میں کہاگیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے۔
چند شر پسند عناصر پاسپورٹ کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21روزمیں ہوگا اور ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی کہ پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں، متعلقہ پاسپورٹ دفاترمیں صبح 8تا دوپہرایک بجے تک جاسکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 8 تا دوپہر 12 تک درخواست دی جاسکتی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ سے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔