سکیورٹی اداروں نے 221 مبینہ دہشتگردوں سے ایک ارب روپے کی خطیر رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں ایک ہزار732 مبینہ دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا ، جن کیخلاف مالی معاونت کے کیسز درج کیے گئے۔ 194دہشتگردوں کو مالی معاونت کے جرم میں سزا ہوئی ہے۔
900 کیسز میں دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے ،233ملزمان کو عدالتوں نے ناکافی شواہد کی بنیاد پربری کردیا، 10 مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرتے ہوئے پائے گئے، مشترکہ آپریشن سی ٹی ڈی، کسٹم، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے شروع کیا تھا۔