عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
” اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔