اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کر دیا ۔
انتظامیہ کے مطابق مارگلہ ٹائون میں میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا،سی ڈی اے نے بتایا کہ موہریاں موچی موہڑا میں افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ آپریشن کرنے پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والوں کو منتشر کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 31 اکتوبر کے بعد غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی جائیدادیں ضبط کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔