پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے، 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔
ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد ان افراد کو افغانستان جانےکی اجازت دی جائے گی۔
ادھر ملک بھر کی پانچ بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو جیل بھیجا جائے گا، امیگریشن حکام جیل سے ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے، متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس ان باشندوں کو سرحد پار کرائے گی۔