دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے اردو شعرا سے متعلق سیمینار



اکادمی ادبیات اسلام آباد پاکستان کے زیرِ اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے اردو شعرا کے حوالے سے منفرد سیمینار کا اہتمام کیا گیا ،اس سیمینار کا عنوان ـ غیر مسلم شعراء کی نعتیہ شاعری ہی شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو متوجہ کر گیا۔

 اردو شاعری کی تاریخ میں نعت ایک الگ صنف کا مقام حاصل کر چکی ہے ،اور مسلم شعرا کے ساتھ ساتھ غیر مسلم ،جن میں جگن ناتھ آزاد ہ| جگن ناتھ کمال کرتار پوری | دلو رام کوثری | ستیا پال آنند | شنکر لال ساقی | عرش ملسیانی | ہری چند اختر، ،مہندر سنگھ بیدی سے نذیر قیصر تک ایک طویل فہرست بنتی ہے، نے نبیِ آخرالزمانؐ  کی سیرت کو شعر کیا۔
تقریب کی صدارت معروف مسیحی صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر نذیر قیصر نے کی ، مہمان خصوصی ڈاکٹر نجیبہ عارف چیرمین اکادمی پاکستان تھیں، ملک کے نامور شعراء جن میں ڈاکٹر ریاض مجید، نسیم سحر، ڈاکٹر احسان اکبر و دیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نعتیہ شاعری کا آغاز اسلام کے ساتھ ہی ہو گیا تھا اور اس میں غیر مسلم شعراء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا ہر پہلو اجاگر کیا۔

مقررین نے چیئرمین اکادمی ادبیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی اور منفرد پروگرام اکادمی میں منعقد کیا جس میں آپ ص سے محبت کرنے والے دیگر مذاہب کے شعرا کے کام کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔
تقریب کے صدر معروف شاعر  نذیر قیصر کا گفتگو کہتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے ،آپ ص کی سیرت بنی نو ع انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ڈاکٹر نجیبہ عارف چیئرمین اکادمی ادبیاتِ پاکستان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکادمی ادبیات پاکستان ،اردو شعر و ادب کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستانی ادب کو اجاگر کرنے کے لئیے دن رات کوشاں ہے اور آپؐ کی سیرت پر کام کرنے والے تمام ادبا شعرا کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہمارا فرض ہے،سیمینار کے اختتام پر بزرگ شاعر ڈاکٹر توصیف تبسم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved